سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کا یومِ استحصال کشمیر پر شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت

منگل 5 اگست 2025 18:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور شہر بھر میں ٹریفک کو علامتی طور پر روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سائرن بجائے گئے اور سٹی ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔یومِ استحصال کشمیر ہر سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35-A کے غیرقانونی خاتمے کے خلاف منایا جاتا ہے۔ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی عوام اور ریاستی ادارے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔