چین نے 2025-2030 کیلئے صحت مند ماحول کو فروغ دینے کا منصوبہ جاری کر دیا

منگل 5 اگست 2025 18:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)چین نے 2025 سے 2030 کے دوران عوامی صحت کے تحفظ کیلئے ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانے کے مقصد سے ایک جامع ایکشن پلان جاری کر دیا ہے،چینی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ چین کی نیشنل ایڈمنسٹریشن آف ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (این اے ڈی پی سی ) اور دیگر محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا ہے جس میں ماحول کو سرسبز، محفوظ اور رہائش کے قابل بنانے کیلئے 16 واضح اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ برسوں میں چین نے صحت مند ماحول کی تعمیر میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے جس میں ویسٹ سورٹنگ اور ری سائیکلنگ، فضائی آلودگی کے انسداد کیلئے سخت اقدامات اور صحت عامہ کے ہنگامی واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری شامل ہے تاہم بڑھتی ہوئی عالمی ماحولیاتی تبدیلیاں نئے چیلنجز پیدا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :