جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل

بدھ 6 اگست 2025 17:07

جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل
ہیروشیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)جاپان کے شہر ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کو آج 80 سال بیت گئے۔ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 80 سال مکمل ہونے پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 6 اگست، 1945 کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیرو شیما پر ایٹم بم حملے میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔9 اگست 1945 کو ناگا ساکی پر دوسرے ایٹمی حملے میں 74 ہزار افراد کی ہلاکت کا تخمینہ ہے۔ حملوں کے بعد جاپان نے 15 اگست کو ہتھیار ڈال دیے تھے۔