
غزہ جنگی جرائم کے ارتکاب میں معاونت یورپی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جوزیپ بوریل
جنگ کے دوران غزہ پر اب تک گرائے جانے والے ایک تہائی بم یورپ میں بنائے گئے ہیں،انٹرویو
منگل 5 اگست 2025 18:35
(جاری ہے)
اسرائیل پر غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران بارہا جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے ۔
اسرائیلی افواج نے اس جنگ کے دوران 60,000 سیزیادہ فلسطینیوں جن میں زیادہ تر عام شہری،خصوصا بچے اور خواتین تھے ،کو اپنی کارروائیوں کے دوران قتل کیا اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنگ سے تباہ حال غزہ کے مکینوں کے لئے دنیا بھر کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی گئی امداد کو غزہ تک پہنچانے میں رکاوٹیں ڈالنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ جوزیپ بوریل نے کہا کہ جنگ کے دوران غزہ پر اب تک گرائے جانے والے ایک تہائی بم یورپ میں بنائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے بہت سے رکن ممالک صرف اسرائیل پر پابندیاں عائد نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین کا بھی اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے عمل کو روکنے میں بڑا کردار ہے کیونکہ وہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں کے معاملے کو ایجنڈے پر نہیں رکھتیں اور کمیشن کے اندر اس پر کھلی بحث کو روکتی ہیں۔جوزیپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین نے مغربی کنارے میں اسرائیلی یہودیوں کی آبادکاری کی سرگرمیوں پر صرف 20 افراد کے خلاف پابندیاں عائد کیں حالانکہ ایسی پالیسیوں کو بین الاقوامی برادری غیر قانونی تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے غزہ کے مقابلہ میں یوکرین میں کہیں کم اموات پر روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے اسرائیل کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں جو کچھ کیا ہے وہ بہت سے جنگی جرائم سے بڑھ کر ہے ۔ غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔ جوزیپ بوریل کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف کسی کارروائی سے گریز کا رویہ یورپی یونین کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، یہ احساس بڑھتا جا رہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار ی یورپ پر بھی عائد ہوتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
-
ٹرمپ کی وائٹ ہائوس کی چھت پر چہل قدمی، صحافیوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات
-
اسرائیل کا غزہ جنگ کا دائرہ وسیع کرنا ایک اور بڑی تباہی کا باعث بنے گا ، اقوام متحدہ
-
آرامکو کا 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شیئر ہولڈرز کو بنیادی منافع کی تقسیم کا اعلان
-
جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل
-
ٹرمپ نے غزہ پرقبضے کا معاملہ اسرائیل پرچھوڑ دیا
-
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصال کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
-
امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیون وٹکوف روس پہنچ گئے
-
ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
-
امریکی ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی پر روس کی وارننگ
-
بھارت نے روسی پیٹرول خریدنا بند نہ کیا تو ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے، ٹرمپ
-
پاکستانی جنگجو روس کے لیے یوکرین میں لڑ رہے ہیں یوکرینی صدر کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.