روس کے 129 چھوٹے شہر جلد ویران ہو سکتے ہیں، رپورٹ

منگل 5 اگست 2025 18:46

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) آبادی میں کمی اور بڑے شہروں کی طرف نقل مکانی کے رجحا ن کے نتیجے میں روس کے 129 چھوٹے شہر جلد ویران ہو سکتے ہیں۔ یہ بات روسی خبر رساں ادارے تاس کی رپورٹ میں بتائی گئی۔ روسی محققین کی تیار کر دہ رپورٹ کے مطابق اس وقت 34 لاکھ روسی لوگ ایسے شہروں میں مقیم ہیں جن کی آبادی 50 ہزار نفوس سے کم ہے۔

(جاری ہے)

روس کی مجموعی آبادی میں کمی اور بڑے شہروں کی طرف نقل مکانی کے رجحان کے نتیجے میں گزشتہ دہائی کے دوران ایسے قصبوں کی آبادی میں 314,500 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آبادی میں سب سے زیادہ کمی شمالی شہروں میں ریکارڈ کی گئی جن میں بریانسک، نوو گورود ، کیروف اور کراسنو یارسک نامی قصبے خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ محققین کے مطابق ایسے شہروں میں ترقی کے لیے اندرونی وسائل کی کمی ہوتی ہے اور چھوٹے شہروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر بیرونی وسائل کو یکساں طور پر مختص کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ نیز روزگار کی کمی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی کم تعداد آبادی میں ڈرامائی کمی کے محرکات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :