قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں آئی پی سی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 22:36

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں آئی پی سی ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران حکیم اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر کی ہدایات کی روشنی میں انفیکشن پریونشن اینڈ کنٹرول سیشن پر ٹرینینگ دی گئی آئی پی سی ٹریننگ کا انعقاد انڈس ہسپتال کی وساطت سے کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر اصغر خان اور ائی پی سی میڈیکل افیسر ڈاکٹر حنا اکبر نے آئی پی سی پر لیکچر دیئے اور گروپ اکٹیویٹی کا انعقاد کیا ٹریننگ سیشن میں ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف نے شرکت کی۔

ٹریننگ کے اختتام پر ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران حکیم خان اور ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج نے انڈس ہسپتال کی کاوشوں کو سراہا۔