خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں 5 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

بدھ 6 اگست 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں 5 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں برس مجموعی طور پرپولیو کیسز کی تعداد 19ہو گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا خصوصی منصوبہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی خیبرپختونخوا میں خصوصی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ہائی رسک اضلاع میں رسائی کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے۔آئندہ ماہ ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔انسدادِ پولیو مہم میں جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔والدین بچوں کو پولیو سمیت دیگر امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کورس بھی مکمل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :