محکمہ صحت کی جانب سے مری میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

بدھ 6 اگست 2025 01:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) محکمہ صحت نے مری میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کر دیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نےعوامی صحت کے تحفظ کے لیے مری اور ارد گرد کے علاقوں میں انسداد ڈینگی کی نگرانی اور روک تھام کی مہم کو نمایاں طور پر تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مہم چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)ڈاکٹر احسان غنی کی ہدایت پر شروع کی گئی تا کہ شہری اور سیاح ڈینگی بخار کے خطرے سے محفوظ رہیں۔مری میں محکمہ صحت کے حکام نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کی ہدایت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نگرانی اور روک تھام کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئےحوصلہ افزا رپورٹ پیش کی ہےجس میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :