قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کورم کی وجہ سے کچھ دیر معطل رہی

بدھ 6 اگست 2025 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم کی وجہ سے کچھ دیر معطل رہی ۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو عامر ڈوگر نے نکتہ اعتراض کر بات کرنے کی اجازت چاہی۔

(جاری ہے)

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا وقفہ سوالات پر ارکان محنت کرتے ہیں،وقفہ سوالات کے بعد بات کرلیں تاہم اس دوران اپوزیشن رکن صبغت اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی۔سپیکر نے کہا یہ طے ہوا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں ہوگی تاہم اب کرلی گئی ہے اس لئے گنتی کی جائے۔گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا۔جس کی وجہ سے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیاگیا۔