کوپ30 کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی کے لیے کونسل قائم

بدھ 6 اگست 2025 16:23

ساؤ پالو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) کوپ30 کے تحت ماحولیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی کے حل پر معاشرے اور مقامی حکام کے ساتھ مشاورت کے لیے ایک باقاعدہ کونسل قائم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق اقوام متحدہ کی 30ویں عالمی کانفرنس برائے موسمیاتی تبدیلی (کوپ30) کے صدر سفیر آندرے کوریا دو لاگو نے اعلان کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی کے حل پر معاشرے اور مقامی حکام کے ساتھ مشاورت کے لیے ایک باقاعدہ کونسل قائم کر دی گئی ہے۔

کوریا دو لاگو کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت کوپ30 کی مرکزی ترجیحات میں شامل ہو گی۔ یہ عالمی کانفرنس نومبر 2025 میں برازیل کے ایمیزون خطے کے شہر بیلیم (ریاست پارا) میں منعقد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نئی "ایڈاپٹیشن کونسل" میں متعدد ممتاز برازیلی شخصیات شامل ہوں گی، جو سول سوسائٹی اور مقامی حکام کے ساتھ مؤثر مکالمے میں معاونت فراہم کریں گی۔سفیر نے یہ بات ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ساؤ پالو میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

متعلقہ عنوان :