یوٹیلٹی سٹورز پر ماہانہ 60 سے 70 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

بدھ 6 اگست 2025 16:55

یوٹیلٹی سٹورز پر ماہانہ 60 سے 70 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا،  ملازمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی وفاقی ادارے کے ملازم کو فارغ نہیں کر رہی،یوٹیلٹی سٹورز کو فعال بنانے کی پوری کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر ماہانہ 60 سے 70 کروڑ نقصان ہو رہا تھا ۔ یوٹیلٹی سٹورز کو بند نہ کیا جاتا تو یہ نقصان اربوں میں پہنچ جاتا ۔ملازمین کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئ ہے۔ان کا معاملہ افہام و تفہیم سے طے کیا ہے،ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جا رہا ہے۔