Live Updates

قومی چیلنجز سے نمٹنے اور سیاسی و اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اتحاد، مفاہمت اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:17

قومی چیلنجز سے نمٹنے اور سیاسی و اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی چیلنجز سے نمٹنے اور سیاسی و اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اتحاد، مفاہمت اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کےلئے جمہوری اداروں کا استحکام اور جامع ترقی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر اسد قاسم، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج، سینیٹر فلک ناز چترالی اور سابق ایم این اے مائزہ حمید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا اور جامع ترقی کو فروغ دینا پاکستان کی ترقی کی کلید ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف حصوں میں جاری سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں کو بروقت امداد کی فراہمی اور بحالی کےلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔\932
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات