پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کیا جارہاہے،

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:02

پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کیا جا رہا ہے اورامریکی سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے اس ماہ کے آخر میں واشنگٹن میں ایک سرمایہ کاری کانفرنس منعقدکی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بات بلومبرگ نیوز کو انٹرویو میں کہی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہمیں بہت واضح انداز میں معلوم ہے کہ کن شعبوں میں ہمیں امریکی سرمایہ کاری درکار ہے اور کن شعبوں میں سرمایہ کاری کی حقیقی گنجائش ہے اور امریکا کے ساتھ مل کر اس وقت ہم نے اس عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ پیش رفت امریکا کے ساتھ ہونے والے نئے تجارتی معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان پر صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جو خطے کے دیگر ممالک سے کم اور بھارت پر عائد امریکی ٹیرف کے مقابلہ میں کہیں کم ہے۔

(جاری ہے)

ٹیرف کی اس شرح نے پاکستان کی برآمدی مسابقت میں اضافہ کیا ہے اور ملک کو بحران سے نکلنے میں مدد ملی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پہلا کام تجارتی توازن کو بہتر کرنا تھا، جو اب ہو چکا ہے، میری نظر میں پاکستان کی ہر صنعت کے پاس برآمدی جزو ہونا چاہیے کیونکہ یہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم بوم اینڈ بسٹ (عروج و زوال) کے چکر سے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے جائزے میں پاکستان کی پیش رفت زیادہ تر اہداف کے مطابق ہے، پاکستان نے منگل کو واجب الادا 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی بھی کر دی ہے۔\932