چیچہ وطنی، پیرا فورس کا اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں شہر بھر میں فلیگ مارچ

بدھ 6 اگست 2025 17:08

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) پیرا فورس نے اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری کی قیادت میں شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا جس کا مقصد لوگوں کوفورس کی آمداور کارروائیوں سے آگا ہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

بعدازاں فورس نے اینٹی انکروچمنٹ کارروائیوں کا آغاز کیا اور شہر کے بیشتر علاقوں سے تجاوزات ختم کرادیں، دکاندارحضرات کو بھی متنبہ کیا گیا کہ وہ اپنا سامان اورتشہیری بورڈز دکانوں کے باہر نہ رکھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ کوئی بھی شہری قبضہ مافیا یا ناجائز منافع خوری کی اطلاع تحصیل انتظامیہ کو دے سکتا ہے۔