اسرائیلی آباد کاروں کا روسی سفارت کاروں پر حملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، روس

بدھ 6 اگست 2025 17:18

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)روس نے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی آباد کاروں کے روسی سفارت کاروں پر حملے کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے گزشتہ ہفتے ایک روسی سفارتی گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اس واقعے کو سفارتی تعلقات کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔