الجزائر میں سول پروٹیکشن طیارہ گر کر تباہ ، 4 افراد ہلاک

حادثے کا شکار ہونے والا زلن ٹائپ طیارہ ایک تربیتی مشن پر تھا،حکام

بدھ 6 اگست 2025 17:45

الجزائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)الجزائر میں فرحت عباس ایئرپورٹ پر سول پروٹیکشن طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا نے الجزائر کے سول پروٹیکشن حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا زلن ٹائپ طیارہ ایک تربیتی مشن پر تھا۔ہلاک ہونے والوں میں سول پروٹیکشن فورس کے دو اہلکار، سول پروٹیکشن ایوی ایشن سکول کا فلائٹ انسٹرکٹر اور ایک ایوی ایشن کمپنی کا منیجر شامل ہے جس کی شہریت چلی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :