ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے افضل آباد میں مون سون شجرکاری مہم میں شرکت کی

بدھ 6 اگست 2025 17:46

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے افضل آباد تحصیل مانسہرہ میں منعقدہ مون سون شجرکاری مہم میں شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام ڈی ایف او اگرور تناول ڈویژن مانسہرہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈی ایف او کنہار، ڈی ایف او انہار واٹر شیڈ، وائس چیئرمین وی سی، مقامی افراد اور بالخصوص سکول کے طلبابھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل، تمام ڈی ایف اوز، وی سی چیئرمین اور طلبانے شجرکاری مہم کے دوران پودے لگائے، اس کے علاوہ، مقامی کمیونٹی میں پودے بھی تقسیم کئے گئے تاکہ ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے اور لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ یہ مہم نہ صرف ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ایک مثبت قدم تھی بلکہ کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنے کا بھی موثر ذریعہ ثابت ہوئی۔