حکومت میڈیکل آلات اور ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی ، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال کی شینڈون گروپ کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 6 اگست 2025 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت میڈیکل آلات اور ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شینڈون گروپ کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ سید وقارالحسن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے پاکستان میں طبی آلات اور ادویات کی مقامی پیداوار کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے میڈیکل ڈیوائسز اور ادویات کی مقامی تیاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیکل آلات اور ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی ، وزارت صحت ملک میں معیاری طبی آلات و ادویات کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔