Live Updates

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ،چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے بریفنگ دی

بدھ 6 اگست 2025 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بدھ کے روز یہاں سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی مستنصر فیروز نے سیف سٹی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ایمرجنسی 15 کے ریسپانس سسٹم اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے طریقہ کار بارے بتایا گیا کہ سیف سٹی اور پی ڈی ایم اے قدرتی آفات اور ایمرجنسی صورتحال میں مشترکہ ریسپانس ماڈل پر کام کریں گے۔

صوبہ بھر میں قائم سمارٹ سیف سٹی سنٹرز کیمروں سے بارش، اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کی اطلاع فراہم کی جائے گی۔سیف سٹی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے ہاٹ سپاٹ ایریاز اورجوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرے گی۔ریسکیو ریلیف اور ریئل ٹائم کوآرڈینیشن کے لیے فوری طور پر ایمرجنسی الرٹس فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سیف سٹی کے جدید سرویلنس سسٹم اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو ہنگامی صورتحال میں موثر طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے بتایا کہ سیف سٹی کی جدید مانیٹرنگ ٹیکنالوجی ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ریسکیو، ریلیف اور ایمرجنسی مینجمنٹ میں پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے، سیف سٹی سے رئیل ٹائم ڈیٹا اور الرٹس ریسکیو اور ریلیف کے عمل میں مددگار ثابت ہوں گے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

سیف سٹی کی مدد سے تمام ولنریبل پوائنٹس کی لائیو نگرانی کا میکنزم بنایا جائے گا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ولنریبل کمیونٹیز تک الرٹس اور معلومات پہنچانے میں سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرے گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کی ڈسٹرکٹ سیف سٹی سنٹرز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات