
درخت آنے والی نسلوں کےلئے صحت مند ماحول کی ضمانت ہیں،پروفیسر فاروق افضل
بدھ 6 اگست 2025 17:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے جس میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ نہ صرف خود درخت لگائیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کار خیر میں شامل کریں تاکہ معاشرے میں شجرکاری کا شعور بیدار کیا جا سکے۔شرکا نے عہد کیا کہ وہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں گے اور ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے بھی کوشاں رہیں گے۔کالج انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارے میں ماحولیاتی بہتری کے لئے مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا ہے بلکہ عوامی صحت کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔شجر کاری سے جہاں آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہو گا،وہیں سانس کی بیماریوں اور درجہ حرارت میں کمی کے علاوہ ذہنی دبائو جیسے مسائل کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ ایڈیشنل ڈین ڈاکٹر شائستہ مبین نے کہا کہ طبی ادارے کا فرض صرف علاج تک محدود نہیں۔صاف اور سر سبز ماحول صحت مند زندگی کی امانت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدم سے نہ صرف ماحولیاتی بہتری آئے گی بلکہ حکومت پنجاب کے ’’کلین اینڈ گرین ‘‘پروگرام کو بھی تقویت ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
برصغیرپاک وہند میں امام احمد رضا پرسب سے زیادہ پی ایچ ڈی کی گئی، حاجی حنیف طیب
-
نیو کراچی میں نالے پر مصطفی کمال نے 7 ہزار دکانیں بنوائیں، سعید غنی
-
بدنام زمانہ منشیات فروش کو اس کی بیوی سمیت پولیس تھانہ وار برٹن نے گرفتار کر کے منشیات برآمدکرلی، مقدمہ درج
-
ہماری ہمدردی مذہب کے تعصب کی بناپر ظلم سہنے والے مظلوموں کے ساتھ ہیں‘مریم نواز شریف
-
دھی رانی پروگرام میں اجتماعی شادیوں کے لیے 5546 درخواستیں موصول
-
عمران خان کی ضمانت پرجشن منانے پر خواتین سمیت 7 افراد گرفتار
-
ملتان، باپ نے نشے کے عادی بیٹے کو قتل کر دیا
-
صوبائی وزیر کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر میں مون سون کے انتظامات بارے اہم اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے سے عدالت عظمیٰ کا سر بلند ہوا، اعظم سواتی
-
عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،نسک عمرہ کے نام سے نئی آن لائن سروس کا آغاز
-
نومئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں، وزیراطلاعات پنجاب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.