ڈپٹی کمشنر بہاول پورڈاکٹر فرحان فاروق کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

بدھ 6 اگست 2025 18:38

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی میں 36 کروڑ سے زائد لاگت پر مشتمل زیر تعمیرآئی یو بی سائنس سکول کے منصوبے کا جائزہ لیا جس پر کام کا آغاز مارچ 2022 میں ہوا تھا۔ انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ اس منصوبے پر 26 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنرڈاکٹر فرحان فاروق نے لال سوہانرا نیشنل پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جن میں چلڈرن پارک کی پارکنگ میں ٹف ٹائل، ڈی ایف او لال سوہانرا کا دفتر اور سرکاری ملازمین کے لیے رہائش گاہیں شامل ہیں۔ ان منصوبوں پر اب تک 157 ملین روپے سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری کوالٹی کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈی ایف او لال سوہانرا اور ایکسیئن بلڈنگ ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے لال سہانرا چلڈرن پارک میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :