وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر گفتگو کی گئی، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:15

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر گفتگو کی گئی، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا ء رائے ونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تنا ئوکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں بارے میں بریفنگ دی۔نواز شریف نے قومی معاملات پر اپنی رہنمائی فراہم کی۔ملاقات میں پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر بھی مشاورت کی گئی ۔