ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ کا محکمہ زراعت کے دفتر کا دورہ

بدھ 6 اگست 2025 20:12

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ نے محکمہ زراعت کے دفتر کا دورہ کیااسٹاف کی حاضریاں چیک کیں ملازمین کی تعداد انکی جائے تعیناتیوں اور دفتر میں دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔محکمہ زراعت کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنرکو محکمہ زراعت کی کارکردگی زمینداروں کو فراہم کردہ بیج اوردیگرسہولیات سمیت محکمہ کے جاری پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ کے افسران سمیت دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور کسانوں کی خوشحالی کے لیئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں کیپٹن جمیل بلوچ نے کہاکہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہوتے ہیں عوامی خدمت انکا فرض ہے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کے مرتکب ملازمین کسی قسم کے رعایت کی مستحق نہیں ہیں ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے محکمہ ایریکیشن کے دفتر کا بھی سرپرائز دورہ کیاآفس مانیٹرنگ کے دوران تمام اسٹاف غیر حاضر پائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے۔تمام ملازمیں کی فہرست طلب کرکے انکے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ کے ذمہ داران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور اپنے تمام اسٹاف کو حاضر رکھیں جب اسٹاف دفتروں سے غیر حاضر رہیں گے تو لوگوں کے کام کیسے ہوں گے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضح احکامات ہیں کہ افسران اپنی جائے تعیباتی ہر سروسز ڈیلیوری یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :