پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں نہری پانی کی بندش کے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

بدھ 6 اگست 2025 20:12

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)معروف زمیندار میر عین الدین کھوسہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں نہری پانی کی بندش کے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کاشت کی گئی چاول کی پنیری بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں پانی کی بندش سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور پینے کے پانی کے لیے بھی ترس رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب لاکھوں ایکڑ رقبے پر کاشت چاول کی پنیری کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ذیلی شاخوں میں نہری پانی کی مسلسل بندش نے کسانوں زمیدروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، جبکہ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی پر چاول کی پنیری متاثر ہو رہی ہے، جس سے فصل کی پیداوار خطرے میں پڑ گئی ہے معروف زمیندار میر عین الدین کھوسہ نے مزید کہا کہ پٹ فیڈر کینال کی مختلف شاخوں میں کئی روز سے پانی کی بندش جاری ہے، جس سے چاول کی پنیری سوکھنے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

پانی نہ ہونے کے باعث پنیری مرجھا گئی ہے اور زمین خشک پڑی ہے، جبکہ بروقت پانی نہ ملنے کی صورت میں مکمل فصلیں تباہ ہونے کا اندیشہ ہے محکمہ آبپاشی کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں کی جا رہی، جس کا خمیازہ غریب کسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور اس سنگین صورتحال کا نوٹس لے کر متاثرہ کسانوں اور زمیدروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :