پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وفد کی ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیرسے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 6 اگست 2025 20:12

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ علاء الدین کی سربراہی میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون سے تفصیلی ملاقات کی ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے حافظ محمد اعظم آل پارٹیز کے وائس چیئرمین آغا شاہ حسیں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب مولوی عبدالحلیم سیاسی و سماجی رہنما کفایت اللہ بلوچ انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد حق دو تحریک کے ملا فرہاد بلوچ لال دوست شعیب ارشاد احمد کامریڈ مجیب احمد ظفر بحتیار اور دیگر معتبرین شامل تھے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پر مشتمل وفد نے پنجگور میں امن و امان ہسپتال کی زبوں حالی پرانا ڈیزل منڈی روڈ کی تعمیر میں تاخیر ایف سی کیمپ روڈ کی بندیش بارڈر کے کاروباری امور ضلعی انتظامیہ کے سپرد کرنے بازار میں تاجروں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور تاجر برادری کے نقصانات کی تلافی کرنے جیسے اہم مسائل پر ڈپٹی کمشنر پنجگور سے تفصیلی بات چیت کیا آل پارٹیز کے وفد نے پولیس ایریا میں امن وامان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک مختصر ایریا میں روزانہ کی بنیاد پر قتل چوری ڈکتیاں رہزنی، اغوا کی وارداتیں عوام میں خوف اور تشویش کا باعث بن رہی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ شہر نہیں بلکہ جنگل ہے جرائم پیشہ افراد پر کوئی گرفت نہیں ہے لوگ ایسے ماحول میں نہ کاروبار کرسکتے ہیں اور نا اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دے سکتے ہیں لاء اینڈ فورسمنٹ ادارے عوام کے جان ومال کا تحفظ نہیں کرسکتے تو صاف بتادیں عوام خود اپنے تحفظ کا زمہ لے گی انہوں نے کہا کہ بارڈرز پرکاروباری زمہ داریاں ضلعی انتظامیہ کے سپرد کئے جائیں تاکہ وہ متاثرین کو فوری اور بروقت ریلیف پہنچا سکے اور ساتھ میں بازار کے تاجروں کے ساتھ جو ڈکیتیاں ہوئی ہیں انکی برپائی کیا جائے اور وارداتوں میں ملوث عناصر کو پکڑ کر سزائیں دلائی جائیں انہوں نے کہا کہ اب مذید بدامنی کے متحمل نہیں ہوسکتے جسکی جو زمہ داریاں وہ اپنی زمہ داریوں کو پوری کریں۔