بہاولپور،گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹی کے ساتھ کینال میں چھلانگ لگادی

بدھ 6 اگست 2025 21:37

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)بہاولپور کے علاقہ اوچ شریف میں گھریلو جھگڑے کے بعد باپ نے کمسن بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی، آخری اطلاعا ت تک باپ بیٹی کی تلاش کے لئے ریسکیو کے تیراکوں کا آپریشن جاری تھا،ریسکیو کنٹرول کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ ماموں آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد خود کشی کے لئے 28 سالہ باپ نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ عباسیہ لنک نہر میں چھلانگ لگائی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نہر میں چھلانگ لگانے والے باپ اور اسکی کمسن بیٹی کی تلاش کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور رات گئے تک آپریشن جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :