عوامی نیشنل پارٹی میٹروپولیٹن کے نائب صدر ملک نعیم کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی

بدھ 6 اگست 2025 21:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میٹروپولیٹن کے نائب صدر ملک نعیم کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میٹروپولیٹن کے نائب صدر ملک نعیم کی پارٹی اجلاسوں میں مسلسل غیر حاضری اور پارٹی مخالف سرگرمیوں کی بناء پر ان کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے اے این پی میٹروپولیٹن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اے این پی میٹروپولیٹن کی تنظیم کو بار بار ملک نعیم کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں، صوبائی تنظیم کی اجازت کے بعد اے این پی میٹروپولیٹن نے ایکشن لیتے ہوئے ملک نعیم کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :