عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، یوٹیلیٹی بلز کی بروقت ادائیگی کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،حافظ حسین احمد شرودی

بدھ 6 اگست 2025 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا شاہ محمد حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ساسولی مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حفیظ اللہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی رحیم الدین ایڈووکیٹ نعمت افغان چوہدری محمد عاطف مولانا ضیاء الرحمن فاروقی اللہ دوست ایڈوکیٹ ٹکری محمد جان لانگو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمیعت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے ہزار گنجی سریاب مل برمہ ہوٹل کے علاقوں کے ڈاکخانوں میں گزشتہ چار ماہ سے یوٹیلیٹی بلز جمع نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اس صورتحال کے باعث ہزاروں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں انہیں کرایہ کی مد میں سینکڑوں روپے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں اور بازاروں تک آمدورفت میں گھنٹوں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ یہ عمل ہزار گنجی سریاب مل برمہ ہوٹل کے علاقے عوام کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندگی کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہے علاقے کے مکینوں کو اس صورتحال نے سخت مشکل اور مشقت میں ڈال رکھا ہے، جو کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور یوٹیلیٹی بلز کی بروقت ادائیگی کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے یہ مسئلہ نہ صرف شہریوں کے مالی بوجھ میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ ان کا قیمتی وقت بھی ضائع کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ مطالبہ کرتی ہے کہ اعلیٰ حکام فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہزارگنجی، سریاب ملز اور برمہ ہوٹل کے ڈاکخانوں میں یوٹیلیٹی بلز جمع کرنے کی سہولت فوری طور پر بحال کی جائے۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر، جمیعت علمائ اسلام کوئٹہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اس سلسلے میں جمعیت علمائ اسلام ضلع کویٹہ کا ایک نمایندہ وفد ڈاکہ خانہ کے سرپراہ سعداللہ کاکڑ سے ملاقات کریں گے ہزار گنجی سریاب مل برمہ ہوٹل کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کریں گے۔