صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ اورصوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سے خواجہ سرا کمیونٹی کے رہنمائوںکی ملاقات

بدھ 6 اگست 2025 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر طارق علی خان تالپور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی نمائندہ، سٹی کونسل ممبر شہزادی رائے اور بندیا رانی سے مشترکہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواجہ سرا کمیونٹی کو درپیش مسائل، ان کی فلاح و بہبود اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں صوبائی وزرا نے کمیونٹی رہنماں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :