ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیر نگرانی پہلے نیشنل یوتھ گیمز کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز شروع

بدھ 6 اگست 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر نگرانی نشرپارک سپورٹس کمپلیکس میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز جمنازیم ہال میں منعقد ہوئے جس میں 80سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں 50سے زائد بوائز اور 30گرلز نے ٹرائلز میں حصہ لیا ہے، ٹرائلز کمیٹی کے ارکان سیکرٹری پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن طیب سہیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وسیم، ساجد حسین،بیڈمنٹن کے سینئر کھلاڑیوں ندیم جاوید اور عرفان سعید بھٹی نے کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے، ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان میچز کروائے گئے۔

ڈی جی سپورٹس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 6سے20اگست تک جاری رہیں گے، جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پرکیا جارہا ہے، ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے 22اگست سے5ستمبر تک تربیتی کیمپس لگائے جائیں گے جس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کومزید تربیت دیں گے، پہلی نیشنل یوتھ گیمز میں پنجاب کے کھلاڑی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :