سردارایازصادق کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

جمعرات 7 اگست 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےبلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقع میں سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے شہید میجر رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا اورشہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے۔ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔پارلیمنٹ اور قوم شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔