وفاقی حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹلیجنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ

جمعرات 7 اگست 2025 04:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹلیجنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کا 30فیصد آرٹیلی فیشل انٹلیجنس فنڈ کو دیا جائے گا جس کا مقصد آرٹیفیشل انٹلیجنس ٹیکنالوجیز کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق مختلف شہروں میں آرٹیفیشل انٹلیجنس میں سینٹر آف ایکسیلنس نیٹ ورک بھی قائم کیاجائے گا۔سینٹر آف ایکسیلنس اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم کئے جائیں گے جبکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جدت کے لیے انوویشن فنڈ اور وینچر فنڈ کے قیام کی بھی تجویز بھی زیرغور ہے۔

متعلقہ عنوان :