لڑکے کو تھپڑ مارنے پر سب انسپکٹر ،کانسٹیبل معطل

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر الہ آباد کے رہائشی محمد عدنان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

ہفتہ 9 اگست 2025 18:14

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2025ء)چونیاں کے علاقہ الہ آباد میں لڑکے کو تھپڑ مارنے پر ڈی پی او قصور نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر الہ آباد کے رہائشی محمد عدنان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ،ویڈیو میں عدنان نے دو پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر سلیم اور کانسٹیبل راشد گل پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا۔ڈی پی او محمد عیسی خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں کو انکوائری کے احکامات جاری ہے۔ڈی پی او قصور نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا، محکمانہ کاروائی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کو ریگولر انکوائری کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ۔