سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا فیصلہ

ہفتہ 9 اگست 2025 17:58

سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبہ میں شہر کی 12 فٹ چوڑی روڑز بھی شامل ہیں،126 ارب سے روڑز کی بحالی و مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹریز، ایکسین اور دیگر افسران کی شرکت کی۔اس موقع پر ہر ضلع کی سطح پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مزید بتایا کہ منصوبہ میں صوبہ بھر کی روڑ بحالی کی 1942 اسکیمیں شامل ہیں اور صوبہ بھر میں 4903 کلومیٹر روڑز کی بحالی کی جائے گی، کچے راستوں کو کارپٹ / ٹی ایس ٹی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے،گاؤں کی سطح پر جاکر شاہراہوں کو بحال کر رہے ہیں ہمارا عزم بہترین سفری سہولیات ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز روڑز سیکٹر کی بحالی کے لیے مکمل سپورٹ کررہی ہیں،پنجاب کے ہر شہری کو بہترین سفری سہولیات دینے کی جانب گامزن ہیں۔