
پارلیمان کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
ہفتہ 9 اگست 2025 20:21

(جاری ہے)
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور بروقت قانون سازی ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت، کفایت شعاری اور جدید انتظامی اصلاحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے پارلیمان کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے سیاسی قوتوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں پر ملک کے عوامی، سیاسی اور معاشی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بڑی تعداد میں نوجوان قومی اسمبلی میں انٹرنشپ کر رہے ہیں تاکہ وہ پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل اور جمہوری روایات سے براہِ راست واقفیت حاصل کر سکیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے تاکہ عوام تک معلومات کی بروقت فراہمی، عملے کی استعداد کار میں اضافہ اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان کو ایک اہم اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ پارلیمنٹ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جو 2015 سے مکمل طور پر شمسی توانائی پر چل رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمانی نظام کے تسلسل اور آئینی اداروں کی بالادستی کے بغیر قومی ترقی کا کوئی تصور ممکن نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ پارلیمان آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کی روشنی میں عوامی رہنمائی اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ پارلیمان ملکی وحدت کی علامت اور 25 کروڑ عوام کی اجتماعی دانش کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مؤثر قانون سازی، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی مسائل کے دیرپا حل کے ذریعے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قازقستان کا پاکستانی شاہرائوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار
-
جمہوریت کی پامالی اور عوام کے حق پر ڈاکہ مزید برداشت نہیں‘حافظ نعیم الرحمن
-
ساہیوال، نا معلوم گاڑی نے 72 سالہ بزرگ کو روند ڈالا جاں بحق
-
پی ٹی آئی ضمنی انتخاب سے فرار اختیار کرچکی، اس کو امیدوار ہی نہیں مل رہا‘ عظمی بخاری
-
پنجاب کومقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں‘مریم نواز
-
پاکستان میں ہارٹ اٹیک آدھے مریضوں کی عمر 49 سال سے کم، 15 فیصد کی عمر 40 سال سے بھی کم ہوتی ہے،ماہرین
-
شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری محض ادب نہیں بلکہ روح کی رہنمائی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 5رکنی گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد
-
نیتن یاہوکا غزہ پر قبضے کا پلان شرمناک ،مسلم ممالک متحد ہوں: جاوید قصوری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا برساتی نالوں میں 2 بچوں ڈوبنے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
فیصل کریم کنڈی کی حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی مزار پر فاتحہ خوانی ، چادر چڑھا کر 282ویں عرس مبارک کا افتتاح کیا
-
پی ٹی وی کو دیوالیہ ثابت کرنے کی سازش جار ہی ہے ، تنخواہوں میں تاخیر، اثاثوں پر نجکاری مافیا کی نظریں ہیں‘ حسن مرتضیٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.