گورنرسندھ کا سمبازہ آپریشن میں 47بھارتی انسپانسرڈخوارج واصل جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ہفتہ 9 اگست 2025 17:16

گورنرسندھ کا سمبازہ آپریشن میں 47بھارتی انسپانسرڈخوارج واصل جہنم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سمبازہ آپریشن میں 47 بھارتی انسپانسرڈ خوارج واصل جہنم کرنے سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے محافظ دہشت گردی کے خاتمہ کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیانِ پاکستان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کا خاتمہ قومی یکجہتی کا ثبوت ہے۔