غزہ پر قبضہ کرنا ایک سنگین غلطی ہو گا، اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ

جمعرات 7 اگست 2025 08:30

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو مطلع کر دیا ہے کہ غزہ پر قبضہ کرنا ایک سنگین غلطی ہو گا۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق انھوں نے واضح کیا کہ وہ عموماً وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی بند کمرہ ملاقاتوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کرتے، مگر اس معاملے میں انہوں نے اپنا موقف واضح کرنا ضروری سمجھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایسی جنگ میں داخل نہیں ہونا چاہیے جس کے لیے عوامی حمایت موجود نہ ہو اور موجودہ صورت حال میں زیادہ تر اسرائیلی اس جنگ میں دل چسپی نہیں رکھتے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اس جنگ کی قیمت بہت بھاری ہو گی، خواہ وہ انسانی جانوں کے لحاظ سے ہو یا اقتصادی طور پر، جس کا تخمینہ اربوں شیکل تک پہنچ سکتا ہے۔