عراق کا خام تیل کی برآمدات ترکیہ کی جیہان بندرگاہ کے ذریعے بحال کرنے کا اعلان

جمعرات 7 اگست 2025 11:51

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) عراق نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ایک یا دو دن میں ترکیہ کی جیہان بندرگاہ کے ذریعے خام تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر حیان عبدالغنی نے شمالی شہر کرکوک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ عراقی کردستان میں فعال تیل کے کنوؤں سے پیداوار ایک لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 50 ہزار بیرل مقامی ضروریات کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ کردستان ریجنل گورنمنٹ کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت باقی 80 ہزار بیرل یومیہ حکومت کو فراہم کیے جائیں گے جنہیں ترکیہ کی جیہان بندرگاہ کے ذریعے برآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :