ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل

اداکارہ بغیر کسی پروٹوکول یا سکیورٹی کے نہایت سادہ انداز میں کپڑوں کی دکان پر خریداری کر رہی ہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 7 اگست 2025 11:50

ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2025ء) اداکارہ ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کو مداح خوب سراہا رہے ہیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو حال ہی میں کراچی کی ایک مارکیٹ میں خریداری کرتے دیکھا گیا، جس لمحے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بغیر کسی پروٹوکول یا سکیورٹی کے نہایت سادہ انداز میں کپڑوں کی دکان پر خریداری کر رہی ہیں۔

ویڈیو کلپ میں ماہرہ خان کوسفید رنگ کے پرنٹڈ شلوار قمیض میں دیکھا گیا، جو کہ ان کے عام اور سادہ فیشن کو ظاہر کرتا ہے، بغیر میک اپ اور پر اعتماد انداز کے ساتھ وہ دکان میں کپڑے دیکھتے ہوئے نظر آئیں، مداحوں کا کہنا تھا کہ ماہرہ کی سادگی ہی ان کی اصل خوبصورتی ہے۔

(جاری ہے)

 اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے گوکہ اس میں ان کی آواز واضح نہیں ہے تاہم ان کی حرکات و سکنات سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ریڑھی والے سے ایک امرود مانگ رہی ہیں۔

ریڑھی والے نے بھی خوش دلی کا مظاہرہ کیا اور انہیں امرود دے دیا، جسے ماہرہ لے کر آگے بڑھ گئیں۔ تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ مناظر کسی ڈرامہ یا فلم کی شوٹنگ کا حصہ ہیں یا حقیقی زندگی کی جھلک۔ اس کے باوجود، صارفین ان ویڈیوز کو خوب پسند کر رہے ہیں۔