والد کے جنازے کو چھوڑ کر بچوں کو ساحل سمندر لے گئی تھی، ہلک ہوگن کی بیٹی کا انکشاف

37 سالہ بروک کے اپنے والد کیساتھ ہنگامہ خیز تعلقات تھے، اس کیساتھ اسکے مبینہ سلوک سمیت کئی مسائل کی وجہ سے وہ برسوں سے الگ تھلگ تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 اگست 2025 13:07

والد کے جنازے کو چھوڑ کر بچوں کو ساحل سمندر لے گئی تھی، ہلک ہوگن کی بیٹی ..
میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اگست 2025ء ) ہلک ہوگن کی بیٹی بروک نے انکشاف کیا کہ اس نے منگل کو اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی کیونکہ اسے لگا کہ ریسلنگ لیجنڈ اسے وہاں نہیں چاہتا۔ اس کے بجائے وہ اپنے بچوں کو ساحل سمندر پر لے گئی۔ 
ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار کے دوست اور اہل خانہ منگل کو فلوریڈا میں ان کی آخری رسومات کے لیے جمع ہوئے تھے۔

 
ہلک ہولگن گزشتہ ماہ کے آخر میں فوت ہوگئے تھے۔ ہوگن، جس کا اصل نام ٹیری بولیا تھا، 24 جولائی کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ مرض لیوکیمیا کا بھی شکار تھے۔ ان کی بیٹی بروک نے جنازے میں شرکت نہیں کی۔ 
بروک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک لمبے پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد جنازوں سے نفرت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

وہ کبھی بھی لوگوں کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے تھے۔

میں ان تمام چیزوں کے لیے شکر گزار ہوں جو ان کے اعزاز کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔ ان کی بیٹی ہونے کے ناطے مجھے بہترین اور ایماندارانہ طریقے سے ان کی عزت کرنے کا فیصلہ خود کرنا تھا۔ 
اس نے مزید کہا کہ جنازے میں جانے کے بجائے میں اپنے بچوں کو ساحل سمندر پر لے گئی۔ ریسلنگ لیجنڈ کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ ہوگن ساحل سمندر کی کرسی پر بیٹھ کر لہروں کو دیکھنا پسند کرتے تھے۔

 
واضح رہے 37 سالہ بروک کے اپنے والد کے ساتھ ہنگامہ خیز تعلقات تھے۔ اس کے ساتھ اس کے مبینہ سلوک سمیت کئی مسائل کی وجہ سے وہ برسوں سے الگ تھلگ تھے۔ بروک اپنے بعد کے سالوں میں اپنے والد کے قریب رہنے کے لیے فلوریڈا چلی گئی لیکن ہلک ہولگن اب اس سے رابطہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔ 
ہلک ہوگن نے اپنی وصیت سے اپنی بیٹی کا نام ہٹا دیا تھا لیکن توقع ہے کہ وہ آنجہانی ریسلر کے قائم کردہ لائف انشورنس فنڈ سے کچھ رقم وصول کر لے گی۔

وہ اس معمولی رقم کو اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہلک ہوگن کی آخری رسومات لارگو، فلوریڈا میں ایک نجی خاندانی ماحول کے درمیان ادا کی گئیں۔ ہوگن کی سابقہ اہلیہ لنڈا بھی آخری رسومات مبیں موجود تھیں۔ وہ 1983ء سے 2009ء تک لیجنڈ ریسلر کی بیوی رہی تھیں۔ ان کے ہلک ہولگن کی موت تک ان سے اختلافات تھے۔