سلمان آغا خود غرض کپتان نہیں، پہلے ٹیم کا سوچتا ہے‘مشتاق احمد

بہترین ٹیم بنانے کیلئے کپتان کا بے لوث ہونا ضروری ہے، ٹی 20 کے موجودہ کھلاڑیوں میں بھرپور صلاحیتیں ہیں‘گفتگو

جمعرات 7 اگست 2025 12:17

سلمان آغا خود غرض کپتان نہیں، پہلے ٹیم کا سوچتا ہے‘مشتاق احمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سلمان آغا خود غرض کپتان نہیں پہلے ٹیم کا سوچتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ بہترین ٹیم بنانے کیلئے کپتان کا بے لوث ہونا ضروری ہے، ٹی 20 کے موجودہ کھلاڑیوں میں بھرپور صلاحیتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان سلمان اور کوچ کی سوچ بہت اچھی ہے، کنڈیشن دیکھ کر فیصلے ہوں تو مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے ٹرافی خود وصول کرنے کے بجائے سفیان مقیم کو بھیج دیا تھا۔ٹی 20 کپتان کے اس اقدام کی بدولت انہیں کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، دوسرا میچ 10 اور تیسرا اور آخری میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔