سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز اور بین شلٹن کینیڈین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

جمعرات 7 اگست 2025 12:37

سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز اور بین شلٹن کینیڈین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی ..
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز اور امریکا کے ہی ٹینس سٹار ،ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ بین شلٹن اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔27 سالہ امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کے خلاف 0-2 سیٹس سیکامیابی حاصل کی جبکہ 22 سالہ امریکا کے ہی ٹینس سٹار ،ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ بین شلٹن نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینورکو شکست دی۔

اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہیجس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں جاری ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز کا مقابلہ ہم وطن 22 سالہ بین شلٹن سے ہوگا۔

22سالہ سالہ امریکا کے ٹینس سٹار ،ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ بین شلٹن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میچ میں حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :