واپڈا اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ کے باہمی تعاون سے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز

جمعرات 7 اگست 2025 15:42

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) واپڈا اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ کے باہمی تعاون سے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں دیامر سے تعلق رکھنے والے 171 نوجوانوں کو چھ مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔یہ تربیت واپڈا اور جی بی آر ایس پی کے اشتراک سے ہرپن داس ماڈل ویلیج چلاس میں قائم ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں دی جائے گی۔

تین ماہ پر مشتمل اس پروگرام میں حزہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہر ٹرینرز نوجوانوں کو متعلقہ شعبہ جات میں تھیوری اور عملی کلاسز کے ذریعے جدید تربیت فراہم کریں گے۔داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا رجسٹریشن فارم، ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ، ہرپن داس، واپڈا پراجیکٹ آفس، ہرپن داس یا جی بی آر ایس پی دفتر، چلاس سے حاصل کرسکتےہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا مقصد دیامر کے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے قومی و بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ مزید برآں، پراجیکٹ ایریا کے نوجوانوں کو جدید فنی مہارتیں سکھا کر میگا پراجیکٹس میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ واپڈا، اپنے مختلف شراکتی اداروں کے تعاون سے اب تک دیامر کے 400 سے زائد نوجوانوں کو مختلف فنی شعبوں میں تربیت فراہم کر چکا ہے۔ ان میں سے متعدد تربیت یافتہ نوجوان اس وقت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :