زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

جمعرات 7 اگست 2025 16:23

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکیاگیا۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ اور مختلف اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ درخت زمین کے پھیپھڑے ہیں اور مون سون کا موسم شجرکاری کے لیے سنہری موقع ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈاکٹر شکیب اللہ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈہ پور اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شجرکاری مہم میں مکمل تعاون فراہم کیا اور پودے مہیا کیے۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی گرین اینڈ کلین مہم کو جنوبی ریجن کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلایا جائے گا تاکہ آئندہ نسلوں کو صاف اور سرسبز ماحول مہیا کیاجاسکے۔\378