ماحولیاتی و فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لئے تمام افراد بھر پور طریقے سے شجر کاری مہم میں حصہ لیں، ڈی جی پی ایچ اے

جمعرات 7 اگست 2025 17:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل دلاور خان نے کہا کہ ماحولیاتی و فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے تمام افرادمون سون کی شجر کاری مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں کیونکہ ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ، ٹی بی، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچاؤ کے لئے بھر پور طریقے سے شجر کاری ضروری ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے اوربڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحت مندر کھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے بھر پور تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ طلباو طالبات، اساتذہ، تمام سرکاری، غیر سرکاری اداروں، صنعت کاروں، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی خوشگوار فضا کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر مون سون کی شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :