سعودی عرب اور عراق سمگلنگ کے سدباب کے لیے تعاون بڑھائیں گے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات 7 اگست 2025 17:37

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اورعراق کے وزیر صحت، انسداد منشیات کی سپریم کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر صالح مہدی الحسانوی نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ اور عراقی وزارت صحت کے درمیان غیر قانونی سمگلنگ، نشہ آور میڈیسن، سائیکو ٹراپک مادے اور کیمیائی اجزا کی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تعاون بڑھایا جائے گا۔

قائم مقام نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف، وزارت داخلہ کے انڈرسیکرٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتیال، وزارت داخلہ کے سکریٹری برائے سکیورٹی امور محمد بن مھنا، مملکت میں عراقی سفیر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جس کا مقصد صحت کے شعبے میں شراکت داری کو فروغ دینا، ایک موثر اور پائیدار صحت نظام کیلیے تعاون کو بڑھانا ہے۔