وزیر اعلی مریم نواز کا سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعرات 7 اگست 2025 17:56

وزیر اعلی مریم نواز کا سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،مرحوم نے اپنی ملازمت کے دوران ہمیشہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہو ئے فیصلے کئے،ان کی عدلیہ کیلئے گرانقدر خدمات قابل ستائش ہیں۔

وزیر اعلی مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کویہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے،وزیراعلی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔