پنجاب بھرمیں ماہانہ 200 سے لیکر5 ہزارروپے تک صفائی فیس وصول کرنے کا فیصلہ

جمعرات 7 اگست 2025 18:18

پنجاب بھرمیں ماہانہ 200 سے لیکر5 ہزارروپے تک صفائی فیس وصول کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، رہائشی علاقوں میں فیس 200 جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے تک ہوگی۔ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیس ہوگی، رہائشی علاقوں میں فیس کم جبکہ کمرشل علاقوں میں فیس زیادہ ہوگی۔

(جاری ہے)

بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹائز ہوگا مگر ابتدائی طور پر 2 ماہ کا بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا۔شہری آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن ایپ استعمال نہ کرنے والوں سے کمپنی کے سپروائزر فیس وصول کریں گے، ستھرا پنجاب مہم 8 ماہ سے چل رہی ہے، جس کے تحت کوئی فیس نہیں لی گئی.ترجمان نے کہا کہ اب حکومت پنجاب نے صفائی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے سال ہمارا ٹارگٹ 15 ارب وصول کرنے کا ہے۔

متعلقہ عنوان :