کمشنر مکران ڈویژن کی زیر صدارت میرانی ہائوسنگ سکیم تربت سے متعلق سٹریئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 7 اگست 2025 18:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) کمشنر مکران ڈویژن قادربخش پرکانی کی زیر صدارت میرانی ہائوسنگ سکیم تربت سے متعلق سٹریئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اداروں کے نمائندگان، متعلقہ افسران اور سکیم سے جڑے ماہرین نے شرکت کی ۔اجلاس میں میرانی ہائوسنگ سکیم کے مختلف امور کا جائزہ جبکہ دیگر ایجنڈا نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جن میں پیکیج 1 تا 11 کے PC-1 کی نظرثانی شامل تھی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سکیم کے تحت جاری پیکیجز 1 سے 11 کے پی سی ون کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لیا گیا اور ان میں ممکنہ ترامیم، اخراجات اور وقت کے تخمینوں سے متعلق امورِ پر تبادلہ خیال ہوا ۔کمشنر مکران نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے باہمی مشاورت اور شفافیت کو ترجیح دی جائے۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر نے کہا کہ میرانی ہائوسنگ سکیم تربت کے شہریوں کے لیے ایک اہم رہائشی منصوبہ ہے جس سے مقامی آبادی کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔