کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کا ڈویژنل پبلک ہائی سکول کا دورہ ، مختلف تعلیمی شعبہ جات کا معائنہ کیا

جمعرات 7 اگست 2025 18:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے گزشتہ روز لورالائی شہر میں قائم ڈویژنل پبلک ہائی سکول کا دورہ کیا۔ سکول آمد پر پرنسپل اور تدریسی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر ولی محمد بڑیچ نے مختلف کلاس رومز، لیبارٹری اور دیگر تعلیمی شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلباءکو فراہم کی جانے والی سہولتوں، تدریسی معیار اور تعلیمی ماحول کا بغور جائزہ لیا اور سکول انتظامیہ سے تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر پرنسپل نے ہر سال ملنے والی گرانٹ جو گزشتہ سال نہیں ملی ،میں تعاون کرنے کی درخواست کی،کمشنر نے متعلقہ حکام سے اس بارے رابطہ کر نے یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر لورالائی کا بھی وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا گیا، جن میں فنی تربیت کے مختلف پروگرامز شامل تھے۔

متعلقہ حکام نے کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، تربیتی کورسز، طلباء کی حاضری اور حکومتی تعاون سے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی تعلیم و فنی تربیت کے شعبے میں جاری کوششوں کو سراہا اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے انہیں تجاویز بھی دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور فنی مہارتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :